پاکستانتازہ ترینسیاست

پاکستان کاجوہری اور میزائل پروگرام قومی اثاثہ ہے،وزیراعظم

وزیراعظم آفس نے پاکستان کے جوہری اور میزائل پروگرام کے حوالے سے سوشل اور پرنٹ میڈیا میں گردش کرنے والے حالیہ تمام بیانات کو مسترد کر دیا۔
وزیراعظمنے کہا ہے کہ پریس ریلیزز ، سوالات اور مختلف دعوؤں میں پرامن ایٹمی پروگرام کے حوالے سے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈی جی رافیل ماریانو گروسی کے معمول کے دورے کے کو منفی رنگ دیا جا رہا ہے، اس تناظر میں یہ واضح کیا جاتا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی اور میزائل پروگرام ایک قومی اثاثہ ہے۔
ریاست پاکستان ہر طرح سے اس پروگرام کی حفاظت کی ذمہ دار ہے، یہ پروگرام مکمل طور پر محفوظ، فول پروف اور کسی بھی دباؤ سے ماورا اور آزاد ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button