
عمران خان نے 9مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں لاہور ہائیکورٹ میں دائر کر دیں۔ انہوں نے زمان پارک سے لاہور ہائیکورٹ تک سیکیورٹی کے لیے بھی درخواست دائر کی۔
پولیس نے مال روڈ پر دو بڑے کنٹینر لگا کر راستے سیل کردیے۔ مال روڈ سے زمان پارک کی جانب کسی بھی گاڑی کو گزرنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔
عمران خان کو لاہور ہائیکورٹ تک بحفاظت پہنچنے کے لیے درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے استدعا کی کہ ضمانت کے لیے زمان پارک سے لاہور ہائیکورٹ تک تحفظ دیا جائے اور تمام درخواستوں پر آج ہی سماعت کی جائے۔
عمران خان آج شام عدالت میں حفاظتی ضمانت کیلئے پیش ہوں گے۔ ان کیساتھ بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کے کارکان بھی عدالت پہنچیں گے۔
جسٹس طارق سلیم شیخ کچھ دیر بعد سماعت کریں گے۔ درخواست عمران خان کی جانب سے دائر کی گئی۔ اسد عمر، عمر ایوب سمیت دیگر رہنما بھی عدالت پہنچ گئے ہیں۔







