پاکستانسٹی

صوبائی دارلحکومت میں حکومت پنجاب کی طرف سے شہریوں میں مفت آٹے کی تقسیم کا سلسلہ جاری

لاہور (خبر نگار)
صوبائی دارلحکومت میں حکومت پنجاب کی طرف سے شہریوں میں مفت آٹے کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ لاہور پولیس آٹے کی تقسیم کے عمل کو پرامن اور محفوظ بنا رہی ہے۔مفت آٹا تقسیم کے لئے مخصوص کردہ 40 پوائنٹس پر لاہور پولیس کے 500 سے زائد افسران اور اہلکار تعینات ہیں۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق ہر آٹا تقسیم پوائنٹ پر 01 اپر سب آرڈینیٹ،10اہلکار اور 02 لیڈی پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے آٹا تقسیم پوائنٹس پر تعینات پولیس افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مفت آٹا تقسیم کے دوران شہریوں کی قطار بندی، نظم و ضبط اور امن و امان یقینی بنائیں۔انہوں مزید کہا کہ سپروائزری افسران آٹا تقسیم پوائنٹس پر سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیں نیز تعینات نفری کو اس حوالے سے بریف کریں۔

بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ کسی بھی شخص کو آٹا کے مفت تھیلوں کی تقسیم کے دوران نقص امن پیدا کرنے یا بھگڈر کا باعث ہرگز نہ بننے دیا جائے گا اور ایسے افراد کےخلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button