پاکستانتازہ ترینسیاست

الیکشن کمیشن کا صدر مملکت کو خط ، پنجاب اسمبلی کے انتخابات ملتوی کرنے پر اعتماد میں لے لیا

الیکشن کمیشن نے اپنے خط میں صدر مملکت کو پنجاب میں انتخابات ملتوی کرنے کی وجوہات سے آگاہ کیا ہے۔ اس حوالے سے صدر مملکت کو خط کے ذریعے اعتماد میں لیا گیا۔
پنجاب اسمبلی کے انتخابات ملتوی کیے جانے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب کے انتخابات اکتوبر تک ملتوی کر کے آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔ بعد ازاں پی ٹی آئی نے پنجاب الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔
حکومت نے انتخابات کی سکیورٹی کے لیے فوجی دستوں کی فراہمی سےانکار کردیا اور ملک میں معاشی بحران کے باعث وزارت خزانہ نے بھی فنڈز کی فراہمی سے معذوری ظاہر کی۔
دریں اثنا وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پنجاب میں الیکشن ملتوی ہونے کا فیصلہ پاکستان کے مفاد میں ہے، الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے سے ملک کو بڑے آئینی بحران سے بچا لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button