کھیل

کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ نئے کھلاڑیوں کو حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے

شارجہ میں افغانستان کیخلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں شکست کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب میں کپتان شاداب خان نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں پر تنقید نہ کی جائے۔

شاداب خان کا کہنا تھا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو چانس دینا چاہیے۔ نئے کھلاڑی غلطیاں بھی کریں گے وہ آتے ہی بابر اعظم کی طرح تو نہیں کھیل سکتے۔ اس کے لیے تھوڑا وقت لگتا ہے۔
شاداب خان نے مزید کہا کہ اس سیریز کا مقصد اپنی بینچ اسٹرینتھ کو چیک کرنا تھا۔ مجھے یقین ہے کہ یہ نوجوان کھلاڑی پاکستان کے لیے مستقبل میں اچھی پرفارمنس دیں گے۔ افغانستان نے 3 میچز کی ٹی 20 سیریز میں 2 میچز جیت کر فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔ سیریز کا آخری میچ آج شارجہ میں کھیلا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button