سٹی

لاہور ڈویژن میں 42لاکھ 92ہزار 812 فری آٹا بیگز تقسیم ہوچکے ہیں۔ محمد علی رندھاوا

لاہور میں مردم و خانہ شماری 82فیصد مکمل ہوچکی ۔ کمشنر لاہور

لاہور (خبر نگار) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ لاہور میں مردم و خانہ شماری 82فیصد مکمل ہوچکی ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہور ڈویژن میں 42لاکھ 92ہزار 812 فری آٹا بیگز تقسیم ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں فری آٹا فراہمی میں لاہور ڈویژن سرفہرست ہے۔ کمشنر لاہورنے کہا کہ مردم شماری قومی فرض ہے۔تمام وسائل فراہم ہیں۔ ابھی جاری ہے۔ کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ جن اضلاع میں 95فیصد مکمل ہوچکی ہے، وہاں سے عملہ دوسرے اضلاع میں بھیجا جائے۔کمشنر لاہور نے کہا کہ ہر فیلڈ ٹیم نے 15 دنوں میں تقریباً 250 گھروں کا ڈیٹا ٹیبلٹ پر اپلوڈ کیا ہے۔ پاکستان میں پہلی مرتبہ ڈیجیٹل مردم شماری ہورہی ہے۔

کمشنر لاہور نے کہا کہ تمام ڈی سیز اور اے سیز ہر ڈیجیٹل شمارکنندہ کی کارکردگی کو مانیٹر کررہے ہیں۔ لاہور ڈویژن میں کل 15184 اور لاہور میں 8021بلاکس تشکیل دئیے گئے ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ خانہ شماری و مردم شماری کیلئے ڈویژنل انتظامیہ نے تمام وسائل فراہمی کو یقینی بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے ہر اپلوڈڈ ڈیٹا کو فیلڈ ٹیمز نے گھر پہنچ کر چیک کیا ہے۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ساتویں مردم شماری اور فری آٹا فراہمی سنٹرز کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیڈرل بیورو آف سٹیٹسکس، ڈی سیز اور تمام اے سیز نے شرکت کی۔٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button