سٹیصحت

عوام آٹے کی لائنوں میں آٹے کی بوری کی خاطر جان دے رہے ہیں۔ یاسمین راشد

لاہور (خبر نگار ) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر ڈاکٹر یاسمین راشد اور پارٹی کے مرکزی رہنما میاں محمود الرشید نے جیل روڈ آفس میں عندلیب عباس سیما انوار رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ شبیر سیال ناصر سلمان ڈاکٹر نوشین حامد معراج آمنہ جنجوعہ اکمل خان باری دیگر وکلاء کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام آج آٹے کی لائنوں میں آٹے کی بوری کی خاطر جان دے رہے ہیں بہت تکلیف دہ عمل ہورہے ہیں پاکستان کے حالات بہت خراب ہیں عوام کی تذلیل کیے بغیر مدد کریں لوگو ں کے گھروں تک کھانا پہنچائیں اگر بجلی کے بل گھروں تک جاسکتے ہیں تو آٹے کی بوری بھی گھر تک پہنچ سکتی ہے
آس وقت یہ بحث چل رہی ہے کہ کیا آئن رہے گا یا نہیں رہے گا نواز شریف ایک مجرم کو تین سال سے لندن میں بیٹھ کر بیان دے رہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم نہیں کروں گا ان سے اچھے کی توقع کیسے کی جاسکتی ہے
یہ چاہتے ہیں کہ مرضی کے مطابق کام چلے ماضی میں عدالتوں پر حملے کرنے والے سے کیسے امید کی جاسکتی ہے کہ وہ آئین کی پاسداری کریں گے
انہوں نے کہا کہ
پچھلے سال سو موٹو ہوا ہمارا حکومت ہٹ گئی اس وقت تو لڈیاں ڈال رہے ہیں ہم تو صرف یہ مانگ رہے جہاں دواسمبلیاں تحلیل ہوئی وہاں الیکشن کروا دیں یہ الیکشن اس لیے نہیں کروا رہے کہ یہ ہار جائیں گےنگران حکومت میں جن بے گناہوں کو جیلوں میں رکھا گیا انکی پیروی لیگل ٹیم کر رہی ہے

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما میاں محمود الرشید نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ۔چند روز سے پولیس سے وحشت بربریت کا بازار گرم کیا ہے ۔ہمارے ورکرز کو گھروں سے اٹھا کر لے گئے ۔جلسے کے روز ہمارے اٹھائیس سو کارکنوں اور رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا ۔پولیس کا اب بھی چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے
۔نگران حکومت سے کہتا ہوں یہ ان کا کام نہیں تحریک انصاف وکلاء کے ہمراہ آئین بحالی کی تحریک شروع کر رہی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button