تعلیمسٹی

جی سی یو میں شعبہ زراعت کے قیام کا اعلان

لاہور (خبر نگار)

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے نیوکیمپس میں غذائی تحفظ کے فروغ کیلئے نئے شعبہ زراعت کے قیام کا اعلان ،جس کا مقصد پاکستان میں زرعی شعبے میں جدت لانا ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر اصغر زیدی کا کہنا ہے کہ جی سی یو شعبہ زراعت ایگرانومی، ہارٹیکلچر، سوائل سائنس، پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینیٹکس، پلانٹ پیتھالوجی، اور فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں بی ایس، ایم ایس، اور پی ایچ ڈی پروگرام سمیت کئی ڈگری پروگرام شروع کرے گا۔ ڈاکٹر حافظ حیدر علی کو شعبہ زراعت کے چیئرمین تعینات کیا گیا ہے۔ وائس چانسلر کا کہنا ہے کہ کم پیداواری صلاحیت اور موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو جدید زراعت کے طریقوں کی ضرورت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہےاوراس کا بڑا حصہ شعبہ زراعت سے وابستہ ہے اور اس شعبہ کو درپیش مسائل اور پائیدار مستقبل کے لیے زرعی تعلیم اور تحقیق میں سرمایہ کاری بہت ضروری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button