سٹی

ڈیوٹی سے غفلت، ڈپٹی کمشنر لاہور کی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے سخت جواب طلبی

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اسٹیٹ مینجمنٹ آفیسر ایم سی ایل، سوشل ویلفیئر

آفیسر،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ماڈل ٹاؤن سے وضاحت طلب

ڈرگ انسپکٹر ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ایچ اے،تحصیل سپورٹس آفیسر،چیف آفیسر شالیمار ٹاؤن، اے ڈی ایل آر رائے ونڈ سے وضاحت طلب

پرائس کنٹرول مجسٹریٹ یکم اپریل کو ہونے والے جائزہ اجلاس میں بھی عدم موجود پائے گئے۔ ڈی سی لاہور

ضلعی انتظامیہ ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کرے گی۔رافعہ حیدر

افسران دفاتر کی بجائے فیلڈ میں انتظامی امور کی نگرانی یقینی بنائیں۔ڈی سی لاہور رافعہ حیدر

لاہور (خبرنگار)ڈپٹی کمشنر لاہور نے ڈیوٹی سے غفلت برتنے والے 8 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے وضاحت طلب کر لی۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹ یکم اپریل کو ہونے والے جائزہ اجلاس میں بھی عدم موجود پائے گئے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور نے ڈیوٹی سے غفلت برتنے والے 8 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے وضاحت طلب کر لی۔ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے راو نعمت علی خان اسٹیٹ مینجمنٹ آفیسر ایم سی ایل،شیلوک انور ڈرگ انسپکٹر عزیز بھٹی ٹاؤن ،پرائس کنٹرول مجسٹریٹ محمد علی جنجوعہ سوشل ویلفیئر آفیسر ،پرائس کنٹرول مجسٹریٹ انعم چودھری اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ماڈل ٹاؤن ،پرائس کنٹرول مجسٹریٹ وقار رحمان اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ایچ اے، فیصل وٹو تحصیل سپورٹس آفیسر ،پرائس کنٹرول مجسٹریٹ پارس زبیری چیف آفیسر شالیمار ٹاؤن، عمر نواز چیمہ اے ڈی ایل آر رائے ونڈ سے وضاحت طلب کر لی۔ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ یکم اپریل کو ہونے والے جائزہ اجلاس میں بھی عدم موجود پائے گئے۔ انہو ں نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کرے گی۔افسران دفاتر کی بجائے فیلڈ میں انتظامی امور کی نگرانی یقینی بنائیں۔ڈی سی لاہور رافعہ حیدرکا مزید کہنا تھا کہ ماہ مقدس میں عوام کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button