سٹی

الخدمت فائونڈیشن ویمن ونگ کے زیر اہتمام یتیم بچوںاور ان کی مائوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام

اہل ثروت افراد اس موقع کو غنیمت جانتے ہوئے الخدمت کا دست و بازو بنیں۔ راشدہ شاہین

یتیم بچوں کی کفالت اور پرورش کے لئے ان کے خاندان اور حکومت دونوں سطحوںپرکوشش کی ضرورت ہے

صرف رمضان المبارک میں یتیم بچوں کے سر پر دست شفقت رکھ دینا اور ان کی کچھ مدد کردینا کافی نہیں

لاہور (خبرنگار)کفالت یتیم جنت کے حصول اور رفاقت رسول کا بہترین زریعہ ہے۔ فرمان رسول ﷺہے کہ جو شخص یتیموں کو کھانا کھلاتا ہے اور ان کے سر پر دست شفقت رکھتا ہے اللہ اس کے لئے جنت کے دروازے کھول دیتا ہے۔ اگرچہ الخدمت فائونڈیشن اس وقت سینکڑوں یتیم بچوں اور ان کے خاندانوں کی کفالت کا فرض ادا کر رہا ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ پورے معاشرے میں سنت رسول کا اہتمام کرتے ہوئے یتیم بچوں کی کفالت اور پرورش کے لئے ان کے خاندان اور حکومت دونوں سطحوں سے مثبت کوششوں کا اہتمام ہواور انہیں روزگار کے قابل بنا کرمعاشرے کا کارآمد فرد بنایا جائے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی اسمبلی کے حلقہ 157 سے جے آئی وومن کی امیدوار راشدہ شاہین نے بطور مہمان خصوصی الخدمت فانڈیشن ویمن ونگ ٹرسٹ لاہورکے زیر اہتمام 150 باہمت یتیم بچوںاور ان کی مائوں کے اعزاز میںمنعقدہ پر لطف افطار ڈنرسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر تقریب میں شریک باہمت ماں اوربچوں کونئے کپڑے،رمضان راشن اور دیگر تحائف بھی دئیے گئے جبکہ ان باہمت یتیم بچوں کی تفریح کے لئے پپٹ شو،ٹیلنٹ شو،ٹیبلو اور فیس پینٹنگ کا بھی اہتمام کیا گیا جس سے لطف اٹھاتے ہوئے ان کے معصوم چہروں کی خوشی دیدنی تھی بچوں نے ساری سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ راشدہ شاہین نے الخدمت فائونڈیشن کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ صرف رمضان المبارک میں یتیم بچوں کے سر پر دست شفقت رکھ دینا اور ان کی کچھ مدد کردینا کافی نہیں بلکہ سال بھر ان کی ضرویات کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے اور الخدمت اس کے لئے مستقل سرگرم عمل رہتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کی ملک کے اہل ثروت افراد اس موقع کو غنیمت جانتے ہوئے الخدمت کا دست و بازو بنیں تاکہ یتیم بچوں کی کفالت کے اس سلسلہ کو مزید آگے بڑھایا جائے ۔الخدمت فائونڈیشن ویمن ونگ ٹرسٹ کی جانب سے یتیم بچوں کی کفالت اور ان کی تعلیم و تربیت کے لئے سنت رسول ﷺکی روشنی میں ہر سال رمضان میں یوم یتامی(آرفن ڈے) مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کرتے ہوئے منایا جاتا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button