پاکستانتازہ ترینجرم و سزاسٹی

کاروباری تنازع پر تاجر کو قتل کرنے والے 2 بھائیوں کو عمر قید

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کاروباری تنازع پر تاجر کے قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر ملزم محمد شاہد اور زاہد کو عمر قید کی سزا سنادی۔

عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد کیس کا فیصلہ سنایا جس میں استغاثہ ملزمان کے خلاف بھرپور شواہد پیش کرنے میں کامیاب رہی۔

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم محمد شاہد اور زاہد کو عمر قید کی سزا سنائی اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

استغاثہ کے مطابق دونوں ملزمان سگے بھائی ہیں جنہیں رینجرز نے کورنگی سے گرفتار کیا تھا۔ ملزمان نے 24 سالہ بزنس پارٹنر زعیم کو قتل کرکے لاش کے 10 ٹکڑے کردیئے تھے۔ مقتول کی لاش کے ٹکڑے شرافی گوٹھ سے ملزمان کی نشاندہی پر برآمد ہوئے تھے۔

15 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button