جرم و سزاسٹی

آئی جی پنجاب کا ٹریفک وارڈنز کی ترقیوں کیلئے احسن اقدام، سینئر وارڈنز کی 506 نئی آسامیوں کیلئے سمری حکومت پنجاب کو بھجوا دی۔

میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق محکمانہ ترقی ہر پولیس ملازم کا حق ہے جو اسے ہر صورت ملے گا۔ ڈاکٹر عثمان انور

اس اقدام سے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبے کے بڑے اضلاع میں خدمات سر انجام دینے والے سینکڑوں وارڈنز کو اگلے سکیل میں ترقی مل سکے گی۔

لاہور میں 271، راولپنڈی میں 90، فیصل آباد میں 75، ملتان میں 45 اور گوجرانوالہ میں 25 وارڈنز کو سینئر ٹریفک وارڈنز بن جائیں گے۔

ترقیوں کی راہ ہموار ہونے سے تمام وارڈنز کا مورال بلند ہوگا اور صوبہ بھر کی ٹریفک مینجمنٹ میں بہتری آئے گی۔ڈاکٹر عثمان انور

لاہور (خبرنگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق محکمانہ ترقی ہر پولیس افسر و اہلکار کا بنیادی حق ہے جو اسے ہر صورت ملے گا۔ آئی جی پنجاب نے ٹریفک وارڈنز کی پروموشن کا دیرینہ مسئلہ حل کرنے کیلئے احسن اقدام اٹھایا ہے اور سینئر ٹریفک وارڈنز کی 506 نئی آسامیوں کی سمری حکومت پنجاب کو منظوری کیلئے بھجوا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس اقدام سے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبے کے بڑے اضلاع میں خدمات سر انجام دینے والے سینکڑوں وارڈنز کو اگلے سکیل میں ترقی مل سکے گی۔ لاہور میں 271، راولپنڈی میں 90، فیصل آباد میں 75، ملتان میں 45 اور گوجرانوالہ میں 25 وارڈنز کو سینئر ٹریفک وارڈنز بن جائیں گے جبکہ پرانی خالی سیٹیں ختم ہونے سے حکومت کے خزانے پر کوئی اضافی اخراجات بھی نہیں پڑیں گے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پیشہ ورانہ کیرئیر میں ترقی کی راہ ہموار ہونے سے تمام وارڈنز کا مورال بلند ہوگا اور صوبہ بھر کی ٹریفک مینجمنٹ میں بہتری آئے گی۔ڈاکٹر عثمان انور نیٹریفک وارڈنز کو ہدایت کی کہ وہ پہلے سے زیادہ محنت سے فرائض کی ادائیگی یقینی بنائیں اور لائسنس اجراء کے ساتھ ساتھ شاہرات پر شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے ٹریفک کی ہموار روانی میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ٹریفک وارڈنز کی ترقیوں کیلئے سمری پر دستخط کر دیئے اور منظوری کیلئے حکومت پنجاب کو بھجوا دی ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ نئی آسامیوں کی منظوری سے ٹریفک وارڈنز کا سروس سٹرکچر مضبوط ہوگا اور وہ مزید محنت، تندہی اور لگن سے فرائض کی ادائیگی یقینی بنائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button