سٹیسیاست

جماعت اسلامی کرپٹ نظام اور اس کے محافظوں کے خلاف جہاد کررہی ہے۔

امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ کا عوامی سحری کی تقریب سے خطاب

ملک میں غربت، جہالت، بے روزگاری کی وجہ نام نہاد جمہوری حکومتیں اور نااہل حکمران ہیں۔

جماعت اسلامی کی قیادت سودی نظام کا خاتمہ کرکے زکوٰۃ و عُشر کے ذریعے معاشی استحصال کا خاتمہ کرے گی۔

قوم آئندہ انتخابات میں دیانتدار اور اہل قیادت کا ساتھ دے کر آئی ایم ایف کی غلامی کی ہتھکڑیاں اتار پھینکے۔

لاہور (خبر نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کرپٹ نظام اور اس کے محافظوں کے خلاف جہاد کررہی ہے۔ملک میں غربت، جہالت، بے روزگاری کی وجہ نام نہاد جمہوری حکومتیں اور نااہل حکمران ہیں۔ موجود نااہل حکمرانوں نے ملک و قوم کو آئی ایم ایف کی غلام میں دے دیا ہے۔ دو روز قبل آئندہ مہینوں کیلئے بھی بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے سے زائد کے اضافہ کا تعین بھی آئی ایم ایف کی ایما پر گردیا گیا ہے۔ہمارے آنے والے کل کا بھی فیصلہ بھی اب آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک نے کرنا ہے تو نااہل حکمرانوں کو ملک و قوم پر حکمرانی کرنے کا کوئی حق نہیں۔ قوم آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی کی دیانتدار اور اہل قیادت کا ساتھ دے کر آئی ایم ایف کی غلامی کی ہتھکڑیاں اتار پھینکے۔ ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے مزید کہا کہ قوم نے اگر ہماری قیادت پر اعتماد کیا تو جماعت اسلامی کی قیادت سودی نظام کا خاتمہ کرکے زکوٰۃ و عُشر کے ذریعے معاشی استحصال کا خاتمہ کرے گی، ہم ایسا معاشرہ تعمیر کریں گے جس میں نیکی کرنا آسان ہو، ظلم، جہالت، ناانصافی کا قلع قمع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کا وعدہ ہے کہ دین کو غالب کرے گا، حضورؐ کے بعد کوئی پیغمبر نہیں آئے گا تو دین کو غالب کرنے کی ذمے داری ہر مومن مسلمان کی ہے۔ ہمیں مل کر جدوجہد کرنا ہے تاکہ ریاست کو حقیقی معنوں میں فلاحی ریاست بنایا جائے۔ ملک پر مسلط حکمران دین بیزار اور استعمار کے ایجنٹ ہیں۔ جماعت اسلامی کرپٹ نظام اور اس کے محافظوں کے خلاف جہاد کررہی ہے، ہم سیاست کو دین کا حصہ اور عبادت سمجھتے ہیں دار ملا تو مساجد کو حضورؐ اور صحابہ کرام ؓکے دور کی طرح عبادات کے ساتھ سماجی بہبود کے مراکز کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے امین پارک این اے این 130 امیدوار صوفی محمد خلیق بٹ اور پی پی 173 کے امیدوار جبران بٹ کے زیر اہتمام عوامی سحری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں امیر وسطی لاہور مرزا شعیب یعقوب، سیکرٹر ی
وسطی عمر شہباز سمیت بڑی تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button