کھیل

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے سکواڈ کی تشکیل کیلئے سلیکٹرز لاہور میں سر جوڑ کر بیٹھ گئے

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ان دنوں عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں، جہاں سے اُن کی واپسی 5 اپریل کو ہوگی، سلیکشن کمیٹی کا کیویز کے خلاف قومی وائٹ بال سکواڈ کے لیے اجلاس جاری سلیکشن کمیٹی نے کپتان کے بجائے کھلاڑیوں کے ناموں پر کوچنگ سٹاف سے مشاورت کی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی نے بابر اعظم سے کسی کھلاڑی کو شامل کرنے یا باہر کرنے سے متعلق مشاورت نہیں کی۔ کپتان بابر اعظم کو سلیکشن کمیٹی نے بے اختیار کردیا،مکی آرتھر کی مرضی سے ٹیم بنائی جائے گی۔ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن اور بیٹنگ کوچ اینڈریو پیوٹک پی سی بی کے کنٹریکٹ کے منتظر ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ اور بیٹنگ کوچ کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اگر ایک دو روز میں کنٹریکٹ جاری کردیتا تو کوچز پاکستانی ویزہ کے لئے اپلائی کرینگے،ہیڈ کوچ اوربیٹنگ کوچ کا 9 یا 10 اپریل کو قومی اسکواڈ جوائن کرنے کا امکان ہے،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button