جرم و سزاسٹی

لاہور پولیس کی رواں سال پہلی سہہ ماہی کی کارکردگی کے اعداد و شمار

گزشتہ تین ماہ کے دوران 36 ہزار سے زائد جرائم پیشہ عناصر اور اشتہاری مجرم گرفتار کئے گئے،سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ

نیشنل ایکشن پلان کے تحت 07 ہزار 765 قانون شکن عناصر کو گرفتار کرکے متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج،

21 ہزار 229 اشتہاری،عادی مجرمان اور عدالتی مفرور گرفتار،اے کیٹیگری کے 1286 اشتہاری مجرم شامل ہیں،بلال صدیق کمیانہ

ناجائز اسلحہ کے خلاف آپریشن میں14کلاشنکوف،141 رائفلز، 98بندوقیں،1831پسٹلز ریوالور،11 ہزار سے زائد گولیاں برآمد،سی سی پی او لاہور

منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران2741 ملزمان گرفتار،بھاری مقدار میں منشیات برامد،بلال صدیق کمیانہ

لاہور(خبر نگار)
سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ
نے کہا کہ شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کے لئے لاہور پولیس تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔پولیس کارکردگی میں بہتری کے لئے مربوط اور موثر اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق لاہور پولیس نے سال نو کے پہلے تین ماہ کے دوران جرائم پیشہ و قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 36 ہزار سے زائد جرائم پیشہ و قانون شکن عناصر گرفتار کرکے متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کئے۔سی سی پی او لاہور نے بتایا کہ شہر میں بدمعاشوں،رسہ گیروں اور شہریوں کو اسلحہ کی نمائش سے ہراساں کرنے والے 2080 ملزمان گرفتار کرکے متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر لیے گئے۔ناجائز اسلحہ کے خلاف اس گرینڈ آپریشن کے دوران 14 کلاشنکوف،141رائفلز، 98 بندوقیں،1831پسٹلز اور ریوالور جبکہ 11ہزار سے زائد گولیاں اور کارتوس برآمد کئے گئے۔بلال صدیق کمیانہ نے مزید کہا کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران مجموعی طورپر 2741 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1301 کلوگرام سے زائد چرس،17 کلوگرام سے زائد ہیروئن پوڈر،12 کلو 591 گرام آئس اور 30 ہزار 900 لٹر شراب برآمد کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ اسی طرح قمار بازوں کے خلاف کارروائی کے دوران 1574ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔قمار بازوں کے خلاف 338 مقدمات درج کر کے ملزمان کے قبضہ سے جوئے پر لگائی گئی 58لاکھ 39ہزار روپے سے زائد رقم برآمدکی گئی۔مزید براں رواں سال اب تک لاہور پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 21 ہزار 229 اشتہاری و عادی مجرمان اور عدالتی مفروروں کو گرفتار کیا۔کیٹیگری اے کے 2352،کیٹیگری بی کے 12460 اشتہاری و عدالتی مجرمان، 6417 ٹارگٹڈ مجرم اور 12100 عدالتی مفرور گرفتار کئے گئے۔رواں سال پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث 2412 ملزمان گرفتار کئے گئے۔ملزمان کے قبضے سے 35 ہزار سے زائد پتنگیں اور 2855 ڈور چرخیاں نیز بڑی تعداد میں پتنگ سازی کا سامان بھی برامد کیا گیا۔لاہور پولیس نے ہوائی فائرنگ کے جرم میں 282 ملزمان کو بھی گرفتار کیا۔رواں سال کی پہلی سہہ ماہی میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت 7765 قانون شکن عناصر کو گرفتار کرکے متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کیے گئے۔نیشنل ایکشن پلان کے تحت سکیورٹی آف ولنرایبل اسٹیبلشمنٹ آرڈیننس کے تحت 1072،آرمز ایکٹ کے تحت 2080، کرایہ داری ایکٹ میں 3480 قانون شکن عناصر،ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر 1111، وال چاکنگ پر07 جبکہ نفرت انگیز مواد کیسز میں 15 ملزمان گرفتار کئے گئے۔
*

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button