
لاہور (خبر نگار)
نگران صوبائی وزراء صحت ڈاکٹرجاویداکرم اور ڈاکٹرجمال ناصر کی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقدہوا۔ اجلاس میں نگران وزیراعلی پنجاب کے معاون ڈاکٹرفرقدعالمگیر،سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی،ایڈیشنل سیکرٹریزشاہدہ فرخ اور آغا نبیل،ڈاکٹرزبیراکرم،سی ای او پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پروفیسربلال محی الدین،ڈی جی محکمہ ایمرجنسی سروسزپنجاب ڈاکٹررضوان نصیر ودیگرافسران نے شرکت کی۔ قصور،جھنگ،شیخوپورہ اور چنیوٹ کے ڈی ایچ کیوزکے ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران صوبائی وزراء صحت ڈاکٹرجاویداکرم اور ڈاکٹرجمال ناصر نے اجلاس کے دوران پرائمری انجیوپلاسٹی کیلئے آنے والے مریضوں کومزیدسہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ متعلقہ افسران نے نگران صوبائی وزراء صحت ڈاکٹرجاویداکرم اورڈاکٹرجمال ناصر کو اس حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی۔ نگران صوبائی وزیرمحکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹرجاویداکرم نے اس موقع پرکہاکہ ہم سب کارڈیالوجی ہسپتالوں میں پرائمری انجیوپلاسٹی کیلئے آنے والے مریضوں کو مزیدسہولیات فراہم کرنے کیلئے بیٹھے ہیں۔ پرائمری انجیوپلاسٹی کے مریض کے ڈرپ اینڈشفٹ کیلئے ایس اوپیزبنائے جائیں گے۔ قصور،شیخوپورہ،جھنگ اور چنیوٹ کے ہسپتالوں میں پرائمری انجیوپلاسٹی کی سہولیات کو مزیدبہترکرنے جارہے ہیں۔ دل کے امراض میں مبتلامریضوں کو گھرسے ہسپتال شفٹ کرنے کیلئے الرٹ سسٹم بنایاجائے گا۔ دوسرے مرحلے میں پنجاب بھرمیں پرائمری انجیوپلاسٹی کی سہولیات کو مزید بہترکریں گے۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں عیدکے دنوں میں دونوں کیتھ لیبزکھلی رہیں گی۔ نگران صوبائی وزیرمحکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرڈاکٹرجمال ناصرنے اس موقع پرکہاکہ دل کے امراض میں مبتلامریضوں کے محفوظ علاج کیلئے سرکاری ہسپتالوں کی لیبارٹریزکے حالات بہترکرنے کی اشدضرورت ہے۔ سینئرڈاکٹرزکوجونیئرڈاکٹرزکو تربیت دینے کی ضرورت ہے۔ پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرکے ہم دنیامیں ہی جنت کماسکتے ہیں۔ دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کے علاج ومعالجہ میں ایک فیصدبھی غفلت برداشت نہیں کریں گے۔ نگران وزیراعلی پنجاب کے معاون ڈاکٹرفرقدعالمگیرنے اس موقع پرکہاکہ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کو پرائمری انجیوپلاسٹی کی بہترسہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ قصور،شیخوپورہ،جھنگ اور چنیوٹ کے سرکاری ہسپتالوں کے اس حوالہ سے دورے کئے جائیں گے۔سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے اس موقع پرکہاکہ پنجاب میں پرائمری انجیوپلاسٹی کیلئے آنے والے مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کومانیٹرکررہے ہیں۔ڈی جی محکمہ ایمرجنسی سروسزپنجاب ڈاکٹررضوان نصیرنے اس موقع پرکہاکہ پنجاب میں پرائمری انجیوپلاسٹی کیلئے آنے والے مریضوں کوڈرپ اینڈشفٹ کی سہولت دینے کیلئے محکمہ ایمرجنسی سروسزکی خدمات حاضر ہیں۔







