جرم و سزاسٹی

لاہور پولیس کا عادی اور جرائم پیشہ گداگروں کے خلاف کریک ڈاون

رواں سال کی پہلی سہہ ماہی کے دوران 1603پیشہ ور گداگروں کو حراست میں لیا گیا،1594مقدمات درج،سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ

گرفتار ملزمان میں 1556 مرد،42خواتین بھکاری اور انکے 05سہولت کار شامل ہیں،ترجمان لاہور پولیس

بچوں سے بھیک منگوانے والے پیشہ ور گداگروں کے خلا ف بھی کاروائیاں تیزی سے جاری ہیں،سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ

لاہور(خبر نگار)
سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ کی ہدایت پر لاہور پولیس کا عادی اور جرائم پیشہ گداگروں کے خلاف کریک ڈاون تیزی سے جاری ہے۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ پیشہ ور بھکاریوں کے بھیس میں جرائم پیشہ افراد مجرمانہ کاروائیوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔لاہور پولیس،ضلعی انتظامیہ اور چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی مشترکہ ٹیمیں بچوں سے بھیک منگوانے والے پیشہ ور گداگروں کے خلاف کاروائیاں باقاعدگی سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ بچوں کو گداگری کے گھناؤنے دھند ے میں ملوث کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔شاہراہوں پر بھیک مانگنے والے مانگنے والے بچوں کوچائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں سال کی پہلی سہہ ماہی کے دوران عادی و جرائم پیشہ بھکاریوں کے خلاف جاری کارروائیوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر 1603 گداگروں کو حراست میں لے کر ان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں 1594مقدمات درج کئے گئے۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق گرفتار کئے جانے والے گداگروں میں 1556 مرد،42 خواتین اور ان کے پانچ سہولت کار شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق سٹی ڈویژن پولیس نے سب سے زیادہ 471، ماڈل ٹاؤن ڈویژن نے 340، صدر ڈویژن نے 255، کینٹ ڈویژن نے 226، اقبال ٹاؤن ڈویژن نے 149 جبکہ سول لائنز پولیس نے 162 پیشہ ور گداگروں کو گرفتار کیا۔سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کے مطابق گداگروں کی پشت پناہی کرنے والے منظم گروہوں کا نیٹ ورک توڑا جارہا ہے۔نشے کے عادی گداگروں کو بحالی مراکز میں بجھوایا جارہا ہے۔سی سی پی او لاہور نے مزید کہا کہ عادی گداگر ہمدردی کیلئے جعلی معذروی کا سہارا لیتے ہیں۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہےکہ شہری ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کیلئے لاہورپولیس کا بھرپور ساتھ دیں۔انہوں نے ڈویژنل ایس پیز اور ٹریفک افسران کو اہم شاہراہوں، چوراہوں،ٹریفک سگنلز، مارکیٹوں اور اہم مقامات پر ڈیرے ڈالنے والے بھکاری مافیا کے خلاف موثر کارروائیاں اور تدارک کرنے کی ہدایت کی۔
*

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button