سٹیسیاست

الخدمت فاونڈیشن دکھی انسانیت کے لئے مسیحا ، مخیر افراد دل کھول کر امداد کریں

فاونڈیشن تعلیم، صحت، کفالت یتامٰی، صاف پانی، مواخات، سماجی خدمات اور آفات سے بچاؤ کے شعبہ جات میں کام کر رہی ہے

پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست کے طور پر متعارف کروانے میں فلاحی تنظیموں کا کلیدی کردار ہے

لاہور (خبر نگار)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ انسا نوں سے پیار و محبت اور ضرورت مند انسا نوں کی مددکے عمل کو ہر دین اور مذہب میں تحسین کی نظر سے دیکھا جا تا ہے لیکن دین اسلام نے خد مت ِ انسا نیت کو بہترین اخلا ق اور عظیم عبا دت قرار دیا ہے۔اسی جذبہ سے سرشار جماعت اسلامی کی الخدمت فاونڈیشن ملک بھر میں کام کر رہی ہے۔ وطن عزیز سمیت دنیا بھر میں ناگہانی آ فات، بدامنی، صحت کی ناقص سہولیات، حادثات اور دہشت گردی کے باعث جہاں ہزاروں افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے وہیں لاکھوں بچے بھی یتیم ہو جاتے ہیں۔اس گھمبیر صورتحال سے نمٹنے کے لیے الخدمت فاؤنڈیشن نے یتیم بچوں کی کفالت کا بیڑا احسن انداز میں اٹھا رکھا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن پاکستان اس وقت سات شعبہ جات میں کام کر رہی ہے۔ ان شعبہ جات میں تعلیم، صحت، کفالت یتامٰی، صاف پانی، مواخات، سماجی خدمات اور آفات سے بچاؤ کے شعبہ جات شامل ہیں۔ الخدمت فاونڈیشن وطن عزیز کی سب سے بڑی غیر حکومتی فلاحی تنظیم ہے۔ الخدمت فاونڈیشن اس وقت پاکستان کے 150اضلاع میں اپنی خدمات سر انجام دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلاحی ادارے معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتے ہیں۔ جب بھی کوئی مشکل آن پڑے یا حکومت عوامی فلاح و بہبود کے معاملات کو نظرانداز کرے تو یہ ادارے معاشرے میں بسنے والے لوگوں کا سہارا بنتے ہیں۔ یہ فلاحی تنظیمیں معاشرے کا حسن ہوتے ہیں۔ تاریخ کی اولین داستانوں سے لے کر موجودہ دور تک ایسے کئی ادارے یا شخصیات ہیں جو حکومت وقت کا سہارا بنتے ہیں اور عوام الناس کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے وسائل پیدا کرتے ہیں۔۔ محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ملک کے اہل ثروت افراد اس موقع کو غنیمت جانتے ہوئے الخدمت کا دست و بازو بنیں تاکہ یتیم بچوں کی کفالت کے اس سلسلہ کو مزید آگے بڑھایا جائے۔ پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست کے طور پر متعارف کروانے میں فلاحی تنظیموں کا کلیدی کردار ہے۔ایسی تنظیموں کی حوصلہ افزائی کرنے کا مطلب ریاست پاکستان کو مضبوط کرنا ہے بلاشبہ یہ لوگ لائق تحسین ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button