جرم و سزاسٹی

ماہ صیام/شہر بھر میں سرچ اینڈکومبنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری

گذشتہ ماہ کے دوران 435سر چ آپریشنز، کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر66 مقدمات درج

لاہور(خبر نگار)
ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثرنے کہا ہے کہ لاہور پولیس امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے پرُ عزم ہے۔ماہ مقدس کے دوران نیشنل ایکشن پلان پر عملد رآمد یقینی بنانے کیلئے سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔افضال احمد کوثر نے بتایا کہ ماہِ مارچ کے دوران 435سر چ اینڈ کومبنگ آپریشنز کئے گئے۔ شہر بھر میں 154ہوٹلز،17ہاسٹلز وبس اڈوں سمیت مدارس اورگرجا گھروں کی سکریننگ کی گئی۔ دورانِ سرچ آپریشنز 12 ہزار449گھروں اور47ہزار سے زائد افراد جبکہ 06ہزا ر314 کرایہ داروں کو چیک کیا گیا۔ کوائف نامکمل ہونے پر 842افراد کے خلاف انسدادی کارروائی عمل میں لائی گئی۔رمضان المبارک کے دوران امن و امان کا قیام یقینی بنانے،شہریوں کے تحفظ اور جرائم کی بیخ کنی کیلئے سرچ آپریشنزجاری رہیں گے۔
۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button