
کراچی: عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12 ڈالر کے اضافے سے 1982 ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے بعد ملکی سطح پر سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔
سونے کی قیمت پانچ ہزار روپے بڑھ کر دو لاکھ 14 ہزار 500 روپے اور دس گرام قیمت 4288 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 79 ہزار 612 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔







