جرم و سزاسٹی

جاپانی این جی او جائیکا اور بیداری کے وفد نے انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

وفد کی ایس پی سی آر او آفتاب احمد پھلروان سے ملاقات

دونوں کے بہترین اشتراک سے ہی خواتین کو بروقت اور فوری انصاف کی فراہمی ممکن ہے۔ ایس پی سی آر او

لاہور(خبر نگار)
جاپانی این جی او جائیکا اور بیداری کے وفد نے انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور
این جی اوز کے اس وفد نے ایس پی سی آر او آفتاب احمد پھلروان سے ملاقات کی۔
ملاقات میں جاپانی خاتون سمیت عالیہ علی خان، سلطنت انصاری، جویری کاشف، ارم فاطمہ اور انسپکٹر فضہ اعظم نے شرکت کی۔
این جی اوز کے وفد نے وکٹم سپورٹ سنٹر کے تحت دی جانے والی پولیس سروسز پر اعتماد کا اظہار کیا،
جائیکا اور بیداری کے وفد کے ممبران نے وکٹم سپورٹ سنٹر کے لیے اپنے تعاون کی پیشکش بھی کی،
اس موقع پر ایس پی آفتاب احمد پھلروان کا کہنا تھا کہ

دونوں کے بہترین اشتراک سے ہی خواتین کو بروقت اور فوری انصاف کی فراہمی ممکن ہے، ایس پی آفتاب احمد پھلروان نے این جی اوز کے ممبران کی خواتین کے لیے ان کی خدمات پرخراج تحسین بھی پیش کیا ۔

3 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button