سٹیسیاست

برادر تنظیمات 12اپریل تک دستک مہم کے حوالے سے پلاننگ و بریفنگ مکمل کریں

امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری کا منصورہ میں اہم اجلاس سے خطاب

نصر اللہ گورائیہ صوبائی سطح پر دستک مہم کے فوکل پرسن مقرر، چوہدری شوکت معاون خصوصی ہونگے

کارکنان متبادل قیادت کے طور پر جماعت اسلامی کے پیغام کو ملک گیر مہم کے ذریعے گھر گ

لاہور (خبر نگار)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی اپیل پر لاہور سمیت پورے صوبے میں خوشحال پاکستان دستک مہم کا آغاز بھر پور انداز میں کیا جائے گا، جماعت اسلامی کی صوبائی، ضلعی قیادت اوربرادر تنظیمات اس حوالے سے 12اپریل تک تمام پلاننگ اور بریفینگ مکمل کریں تاکہ مطلوبہ اہداف کو حاصل کیا جا سکے۔نصر اللہ گورائیہ صوبائی سطح پر دستک مہم کے فوکل پرسن مقرر جبکہ چوہدری شوکت معاون خصوصی ہونگے۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے منصورہ میں اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جلد از جلد زونل،یوسی نظم و ذمہ داران برادر تنظیمات کے خصوصی اجلاس طے کر کے دستک مہم کی پلاننگ اور زونل سطح پر رضاکاروں کی رجسٹریشن کی جائے۔ جماعت اسلامی کا ہر ضلعی نظم دستک مہم میں تمام برادر تنظیمات،جے آئی یوتھ، جے آئی کسان، اسلامی جمعیت طلبہ، جمعیت طلبہ عربیہ، جمعیت اتحاد العما،نیشنل لیبر فیڈریشن،تحریک محنت،الخدمت فاونڈیشن پاکستان،آئی ایل ایم،پیما، ایما،نافع کی مکمل افرادی قوت کو ضلع، زون اور یوسیز کی سطح پر دستک مہم میں شامل کیا جائے گا نیز دوران دستک مہم قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواران کی بھر پور شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع، زونل اور یوسیز کی سطح پر دستک مہم کے حوالے سے فوکل پرسنز کا تعین کیا جائے گا، ہر فوکل پرسن اپنی افرادی قوت کو ملحوض خاطر رکھتے ہوئے اہداف کے حصو ل کے لئے اقدامات کرے گا،تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے پیغام پہنچایا جا سکے۔قوم کے سامنے جماعت اسلامی کو متبادل قیادت کے طور پر پیش کرنا ہو گا۔مرکز جماعت کی جانب سے اس ملک گیر گھر گھر دستک مہم کے سارے کام کو منظم انداز میں سر انجام دینے، اہداف کی مانیٹرنگ اور رضاکاروں کے ساتھ مربوط تعلقات کے لئے دستک ایپ بھی ڈیلویلپ کی گئی ہے جس کو گوگل پلے اسٹور سے با آسانی ڈاون لوڈ کیا جا سکتا ہے۔محمد جاوید قصوری نے مزید کہا کہ عوام میں موجودہ حکمرانوں کی کاررکردگی بارے مایوسی بڑھ رہی ہے۔یہ کرپشن زدہ اور نا اہلوں کا ٹولہ ہے جس کے پاس عوام کی فلاح و بہبود کا کوئی منصوبہ نہیں، تحریک انصاف کی تبدیلی کے نتائج بھی قوم دیکھ چکے ہے۔ اب وقت آگیا ہے ملک کی بھاگ ڈور حقیقی قیادت کو سونپی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button