سٹیصحت

مشیر فرقد عالمگیر اور فوکل پرسن محکمہ صحت ڈاکٹر فاروق احمد کا قصور کادورہ

ڈی ایچ کیو میں دل کے امراض کی سہولیات کا جائزہ لیا مزید بہترکرنے کے لئے تجاویز لیں

وزیر اعلی ہدایات:مشیر فرقد عالمگیر اور فوکل پرسن محکمہ صحت ڈاکٹر فاروق احمد کا قصور کادورہ
ڈی ایچ کیو میں دل کے امراض کی سہولیات کا جائزہ لیا مزید بہترکرنے کے لئے تجاویز لیں
پہلے مرحلہ میں چاراضلاع قصور ، شیخوپورہ، جھنگ و چنیوٹ میں سہولیات کو مزید بہتر کیا جائے گا
لاہور (خبرنگار)وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر مشیر وزیر اعلی فرقد عالمگیر نے فوکل پرسن پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ڈاکٹرفاروق احمدپراجیکٹ ڈائریکٹر ایڈز کنٹرول پروگرام کے ہمراہ دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کو صحت کے بہترین سہولیات کے فراہمی کے سلسلہ میں ڈی ایچ کیو قصور کا خصوصی دورہ کیا اور شعبہ امراض دل کے ڈاکٹر سے ملاقات کی اور دریافت کیا کہ مریضوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے مزید کیا اقدامات درکار ہیں اور اگرمریض کو فوری طور پر لاہور شفٹ کرنا پڑے تو اسکے لئےکن سہولیات کی ضرورت ہے جبکہ اس موقع پر ٹیم نے چونیاں کارڈک سنٹر کا بھی دورہ کیا اور وہاں بھی دل کے مریضوں کو دستیاب سہولیات کا جائزہ لیااور انکی انجیو گرافی اور سٹنٹنگ کے حوالے سے پروسیجر کو چیک کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button