کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا اورسیکرٹری سپورٹس پنجاب شاہد زمان کی زیر صدارت سپانسرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

کانفرنس میں ڈی سی لاہور رافعہ حیدر، ڈی جی سپورٹس ڈاکٹرآصف طفیل، ڈی جی پی ایچ اے طاہر یسین وٹو، ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف نے شرکت کی۔
لاہور ( خبر نگار) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ رمضان المبارک نائٹ سپورٹس سیریز2023 کے لیے سپانسرز کانفرنس کی کامیابی کے بعد رمضان نائٹ سپورٹس سیریز 2023 پر کوئی سرکاری اخراجات نہیں ہونگے۔ سیکرٹری یوتھ افیئرز و سپورٹس پنجاب شاہد زمان نے کہا کہ رمضان نائٹ سپورٹس ایونٹس سے 7 اپریل سے کھیل کے میدان رونق و جوش سے بھریں گے۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ رمضان نائٹ سپورٹس سیریز کے تمام ایونٹس پرائیویٹ سپانسرز نے اٹھا لیے۔پرائیویٹ سیکٹرز کی شرکت کے بعد ہاکی کا سب سے بڑا ایونٹ پارک ویو سوسائٹی نے سپانسر کر دیا۔ نگران وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر رمضان سپورٹس ایونٹس 2023 سب سپانسرز کے سامنے رکھا گیا۔7تا 11اپریل نشتر کمپلیکس میں رمضان نائٹ سپورٹس 6 ایونٹس ہونے جارہے ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ٹیپ بال کرکٹ میں لاہورکی تمام ٹیمیں، باقی سپورٹس ایونٹس میں 9ڈویژنز کی ٹیمیں شرکت کرینگی۔ لاہور سے انٹرنیشنل پاکستانی کھلاڑی تمام ایونٹس میں حوصلہ افزائی کیلئے شرکت کریں گے۔کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ رمضان سپورٹس ایونٹس کیلئے کامیاب سپانسرز کانفرنس پر سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ رمضان المبارک نائٹ ایونٹس میں ہاکی، کرکٹ، فٹبال، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس اور کبڈی کے کھیل شامل ہیں۔کمشنر لاہور نے کہا کہ ہاکی سٹیڈیم، پنجاب سٹیڈیم، انڈور ہالز ،نشتر کمپلیکس میں ایونٹس ہوں گے۔ سیکرٹری سپورٹس پنجاب نے کہا کہ نگران وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر مختلف کھیلوں کے فاتحین کو نقد انعامات دئیے جائینگے۔







