
پشاور: پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے ترجمان نے بتایا کہ صوبے میں الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے بدھ پانچ اپریل کو سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی جائے گی جس میں گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کی جانب سے عدالتی احکامات کے باوجود نوے روز میں الیکشن کی تاریخ نہ دینے کا معاملہ بھی اٹھانے کا فیصلہ اٹھایا جائے گا۔







