پاکستانتازہ ترینسیاست

 الیکشن وقت سے پہلے نہیں ہوں گے,ہم الیکشن سے نہیں ڈرتے

مریم نواز کا کہنا ہے کہ الیکشن وقت سے پہلے نہیں ہوں گے,ہم الیکشن سے نہیں ڈرتے

راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے سابق ججز اور جرنیلز کو کڑی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی 76 سالہ تاریخ میں 40 سال آمریت رہی، نواز شریف کو دفتر سے نکالا گیا، کسی منتخب وزیراعظم نے کبھی مدت پوری نہیں کی، ڈکٹیٹرز نے دھونس دھاندلی سے اپنے دس سال پورے کئے، مجھ پر اور ان پر جھوٹے مقدمات درج ہوئے، وکلاء کے ساتھ مل کر آئین کی جدوجہد کریں گے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عدلیہ نے ہمیشہ منتخب وزیراعظم کو نکالا، کبھی کسی ڈکٹیٹر کو کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا، منتخب وزراء اعظم کو دفاتر سے باہر نکالتے رہے، سیاسی مقدمات میں پھنساتے رہے، جب ججز پی سی او اور ایل ایف او کے نیچے حلف لے رہے ہوتے تو منتخب وزیراعظم کے ہاتھ باندھ کر عدالت لے جایا جارہا ہوتا تھا، آپ کا زور صرف عوام کے وزیراعظموں پر چلتا ہے۔

مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ میں سیاستدان ہوں، سر شرم سے جھکتا ہے جب گیدڑ خود کو لیڈر کہتا ہے، کونسی عدالت ہے جس میں ن لیگ نہیں رلتی رہی؟ آئین توڑنے والوں کو چیف جسٹس نے کھلی چھوٹ دی، کیا آئین توڑنا چھوٹا جرم ہے؟

مریم نواز نے سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار، آصف سعید کھوسہ اور سابق آئی ایس آئی چیف فیض حمید پر نام لے کر تنقید کی۔ موجودہ چیف جسٹس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ جو فیصلے آپ کے برادر جج نہیں مان رہے، قوم کو کہہ رہے ہیں کہ وہ مانو، آپ نے ہمنوا، ہم خیال ججز کو بینچ میں ڈال دیا، آپ نے وزیراعظم اور وزیر خزانہ سمیت سب کا رول لے لیا، آپ نے سیاست کرنی ہے تو پھر قانونی فیصلے پارلیمنٹ کرلیتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button