پاکستانکاروبار

سونے کی قیمت  میں 2500روپے کا بڑا اضافہ 

کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 41ڈالر کے اضافے سے 2023 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 2500روپے اور 2142روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا ۔

اس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد راولپنڈی اسلام آباد پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 217000 روپے کے ساتھ تاریخ  کی بلند ترین سطح پر آگئی۔

 دس گرام سونے کی قیمت بھی بڑھ کر 186042 روپے پر آگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button