جرم و سزاسٹی

لاہور پولیس خدمت مراکز کی ماہ مارچ کی کارکردگی رپورٹ جاری

مجموعی طور پر41ہزار 657 شہریوں نےخدمت مراکز کے ذریعے پولیس سروسز سے استفادہ کیا،سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ

5221 کریکٹر اور 6353 جنرل ویریفکیشن سرٹیفکیٹس جاری،شہریوں نے پولیس کی فراہم کردہ دیگر سہولیات حاصل کیں. جرائم کی بیخ کنی اورمجرموں کی سرکوبی کے ساتھ ساتھ شہریوں کے لئے پولیس سے متعلقہ آن لائن خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے،سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ

لاہور(خبر نگار)
سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ جرائم کی بیخ کنی اور مجرموں کی سرکوبی کے ساتھ ساتھ شہریوں کے لئے پولیس سے متعلقہ ڈیجیٹلائزڈ آن لائن خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔شہریوں کو پولیس سے متعلقہ سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔شہری اپنے علاقہ کے قریب ترین پولیس خدمت مراکز کے ذریعے کریکٹر سرٹیفکیٹ، پولیس ویری فیکیشن،ٹریفک لائسنز و دیگر سہولیات سے استفادہ کر رہے ہیں۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے پولیس خدمت مراکز کی ماہ مارچ کی کارکردگی رپورٹ سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس خدمت مراکز نے مجموعی طور پر 41 ہزار 657 شہریوں کو پولیس خدمات فراہم کیں۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق ماہ مارچ میں 11 ہزار 574 شہریوں کو کریکٹر اور جنرل ویریفکیشن سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے۔شہریوں کی جانب سے پولیس خدمت مرکز ڈی آئی جی آپریشنز آفس سے 1966، گلبرگ 6167،اقبال ٹاؤن سے 1875،گریٹر اقبال پارک 1261، ٹاؤن ہال 251، ارفع کریم ٹاور سے 575، لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری 808، بحریہ ٹاؤن خدمت مرکز سے 2416، لاہور ہائیکورٹ 1235جبکہ پولیس موبائل خدمت مرکز سے 454 کریکٹر اور پولیس ویریفکیشن سرٹیفکیٹس شہریوں کو جاری کئے گئے۔جنرل ویریفکیشن کے لئے 6353 شہریوں نے مختلف پولیس خدمت مراکزسے رجوع کیاجبکہ غیر ممالک سے موصول ہونے والی 295 درخواستوں پربھی کریکٹر سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے۔اسی طرح شہریوں کو نئے لرنر ڈرائیونگ پرمٹس،ریگولر ڈرائیونگ لائسنس، تجدید ڈرائیونگ لائسنس،انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنسز، گمشدگی رپورٹ، اندراج کرایہ داری سمیت دیگر سہولیا ت بھی فراہم کی گئیں۔دیگر اضلاع سے 316 شہدیوں کو کریکٹر سرٹیفکیٹ و جنرل ویریفیکشن کی آن لائن سہولیات فراہم کی گئیں۔شہریوں کو 11 سو نئے ڈرائیونگ لائسنس،8069 نئےلرنر ڈرائیونگ پرمٹس،9066رنرز پرمٹ کی تجدید اور 5002 ریگولر ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید نیز 435 نئے انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے۔اسی طرح 299گمشدگی رپورٹس،10کرائم رپورٹس جبکہ 520 شہریو ں کو ایف آئی آرز کی نقول فراہم کی گئیں۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ اس وقت شہر بھر میں پولیس موبائل سمیت11خدمت مراکز شہریوں کو خدمات فراہم کر رہے ہیں جہاں شہریوں کو ایک چھت تلے ویری فکیشن سرٹیفکیٹس، گمشدگی رپورٹ، تجدید ڈرائیونگ لائسنس سمیت 14 اقسام کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔خدمت مراکز لبرٹی گلبرگ اور اقبال ٹاؤن شہریوں کو صبح آٹھ بجے تا رات آٹھ تک سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ موبائل پولیس خدمت مرکز بھی روزانہ باقاعدگی سے شہر کے مختلف مقامات پر شہریوں کو سہولیات فراہم کر رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button