سٹیصحت

نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم کی زیرصدارت یونیورسٹی آف چائلڈہیلتھ سائنسزکاساتواں سینڈیکیٹ اجلاس

لاہورچلڈرن ہسپتال پاکستان سمیت ایشیاء میں بچوں کے علاج کے حوالہ سے اپنی نوعیت کا منفردہسپتال ہے. چلڈرن ہسپتال لاہورکومزیدسہولیات فراہم کریں گے۔نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم

لاہور(خبر نگار) نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم کی زیرصدارت یونیورسٹی آف چائلڈہیلتھ سائنسزکاساتواں سینڈیکیٹ اجلاس منعقدہوا،جس میں وائس چانسلریونیورسٹی آف چائلڈہیلتھ سائنسزپروفیسرڈاکٹرمسعودصادق،پروفیسرساجدمقبول، ایڈیشنل سیکرٹری فنانس محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن شاہدہ فرخ،ایڈیشنل ڈائریکٹر محکمہ قانون شاہدامتیاز، رجسٹراریونیورسٹی پروفیسرجنیدرشید،میڈیکل ڈائریکٹر چلڈرن ہسپتال پروفیسرڈاکٹرمحمد سلیم،پروفیسرنبیلہ،ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ عمران رانجھا،پروفیسرشازیہ مقبول،پروفیسرطاہرمسعوداحمد ودیگرسینڈیکیٹ ممبران نے شرکت کی۔رجسٹراریونیورسٹی پروفیسرجنیدرشیدنے سینڈیکیٹ ایجنڈاکے مندرجات پیش کئے۔نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے اس موقع پر چھٹے سینڈیکیٹ اجلاس کے تمام فیصلوں کی توثیق کردی۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران یونیورسٹی آف چائلڈہیلتھ سائنسزکومختلف پوسٹوں پرتعیناتی کرنے کی اجازت دی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران سکول آف الائیڈہیلتھ سائنسزمیں وزٹنگ فیکلٹی کی ادائیگی کی رقم میں اضافے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس کے دوران یونیورسٹی آف چائلڈہیلتھ سائنسزمیں انتظامی پوسٹوں کی منظوری کے علاوہ چلڈرن ہسپتال میں طبی آلات کی مرمت اور دیکھ بھال کیلئے کنٹریکٹ کرنے کی منظوری دی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران تھرڈپارٹی ویلی ڈیشن کی جانب سے لگائے گئے تمام اعتراضات ختم کرنے کی ہدایت کی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسزمیں کالج آف فارمیسی قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس کے دوران یونیورسٹی آف چائلڈہیلتھ سائنسز کی تعمیرکیلئے مزیدفنڈزکی منظوری اورسینڈیکیٹ اجلاس کے دوران یونیورسٹی آف چائلڈہیلتھ سائنسزکو ڈیلی ویجزپرسٹاف بھرتی کرنے کی بھی اجازت دی گئی۔
نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ لاہورچلڈرن ہسپتال پاکستان سمیت ایشیاء میں بچوں کے علاج کے حوالہ سے اپنی نوعیت کا منفردہسپتال ہے۔چلڈرن ہسپتال لاہورکومزیدسہولیات فراہم کریں گے۔ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ کسی بھی ہسپتال میں آگ لگنے کے افسو ناک واقعہ میں کروڑوں روپوں کا نقصان ہوجاتاہے۔ہسپتالوں میں آگ لگنے کے واقعات کی روک تھام کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاوید اکرم نے کہاکہ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کے چلڈرن ہسپتال دورہ کے دوران نشاندہی شدہ معاملات کومزیدبہتربنایاجارہاہے۔چلڈرن ہسپتال لاہورمیں بچوں کے معیاری علاج کو یقینی بنایاجاتاہے۔صوبائی وزیر صحت نے آئی ڈیپ کے افسران کو یونیورسٹی آف چائلڈہیلتھ سائنسزکی عمارت کی تعمیرکو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button