ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری، ڈی سی لاہور کا فیلڈ میں ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ
آبادی کے لحاظ سے لاہور پاکستان کا سب سے بڑا ضلع ہے، بروقت اہداف مکمل کیے جائیں گے۔رافعہ حیدر

شاہدرہ، اسلام پورہ، کریم پارک کے علاقوں کا دورہ ،دس اپریل تک مردم شماری ہر صورت مکمل کرنے کا حکم16 لاکھ 37 ہزار 10 گھرانوں کی مردم شماری میں سے 90 فیصد سے زائد ہدف مکمل کیاجا چکا ہے۔ڈی سی لاہور
لاہور (خبرنگار)ڈی سی لاہورنے ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کرنے والی ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے فیلڈ وزٹ کیا۔شاہدرہ، اسلام پورہ، کریم پارک کے علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے ٹیموں کو دس اپریل تک مردم شماری ہر صورت مکمل کرنے کا حکم دیا۔تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ مردم شماری کی حتمی تاریخ چار اپریل سے بڑھا کر دس اپریل کی گئی ہے۔اس حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ضلع لاہور کی 5 تحصیلوں کو سات حصوں میں تقسیم کر کے مردم شماری کی جا رہی ہے۔ساتوں ڈیجیٹل مردم شماری کرنے والی ٹیموں کی کارکردگی چیک کرنے کے لیے ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے شاہدرہ، اسلام پورہ، کریم پارک کے علاقوں کا دورہ کیا۔مردم شماری کرنے والی ٹیموں کو ڈی سی لاہور نے دس اپریل تک مردم شماری ہر صورت مکمل کرنے کا حکم دیا۔رافعہ حیدر نے بتایا کہ ضلع لاہور میں 16 لاکھ 37 ہزار 10 گھرانوں کی مردم شماری میں سے 90 فیصد سے زائد ہدف مکمل کیاجا چکا ہے۔

تمام تحصیلوں میں 630 سپروائزرزکو متعلقہ اے سیز کی نگرانی میں بقیہ عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایات بھی کر دی گئیں ہیں۔ڈی سی لاہور رافعہ کا مزید کہنا تھا کہ آبادی کے لحاظ سے لاہور پاکستان کا سب سے بڑا ضلع ہے،ٹیموں کو دیے جانے والے اہداف برو قت مکمل کیے جائیں گے







