سٹی

گراں فروشی کیخلاف، سرکاری نرخوں پر عمل درآمد، ضلعی انتظامیہ متحرک، ڈی سی لاہور فیلڈ میں

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس معمول کی ٹیموں کے علاوہ سپیشل کرٹیکل مارکیٹس پر بھی نظر رکھیں۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر

ڈی سی لاہور کا بادامی باغ سبزی منڈی کا اچانک دورہ ،پیاز کی نیلامی کا جائزہ،سبزیوں کے معیار کی چیکنگرواں ماہ میں اب تک 2 لاکھ 39 ہزار 841 پوائنٹس کی چیکنگ،2225 گراں فروشوں کیخلاف مقدمات درج، 1334 گرفتار

لاہور (خبرنگار)ڈی سی لاہور سرکاری نرخوں پر عمل درآمد یقینی بنانے اور گراں فروشی کیخلاف فیلڈ کا وزٹ کیا۔سبزی منڈی کا اچانک دورہ کرتے ہوئے پیاز کی نیلامی کا جائزہ لیا اور سبزیوں کے معیار کی چیکنگ کی۔رواں ماہ میں اب تک 2 لاکھ 39 ہزار 841 پوائنٹس کی چیک کرتے ہوئے 2225گراں فروشوں کیخلاف مقدمات درج کرواتے ہوئے 1334کو گرفتار بھی کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہور نے ڈی سی لاہور سرکاری نرخوں پر عمل درآمد یقینی بنانے اور گراں فروشی کیخلاف فیلڈ کا وزٹ کیا۔ڈی سی لاہور نے سبزی منڈی کا اچانک دورہ کرتے ہوئے پیاز کی نیلامی کا جائزہ لیا اور سبزیوں کے معیار کی چیکنگ کی۔رافعہ حیدر نے بتایا کہ سرکاری نرخوں پر عمل درآمد کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے۔رواں ماہ میں اب تک 2 لاکھ 39 ہزار 841 پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی۔ضلع بھر میں8849 مقامات پر قوانین کی خلاف ورزیوں پر جرمانے عائد کیے گئے۔2225 گراں فروشوں کیخلاف مقدمات درج کرواتے ہوئے 1334 گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔ گزشتہ روز کی کارروائیوں کا بتاتے ہوئے ڈی سی لاہور نے بتایا کہ977 پوائنٹس چیک کرتے ہوئے 99 گراں فروشوں کو جرمانے عائد کیے گئے۔27 گراں فروشوں کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے جبکہ14 افراد کو حراست میں لیا گیا۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے واضح کیا کہ گراں فروشی کیخلاف کارروائیوں میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس معمول کی ٹیموں کے علاوہ سپیشل کرٹیکل مارکیٹس پر بھی نظر رکھیں۔ضلعی انتظامیہ عوام کوہر ممکن سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button