سٹی

الحمراء پانچ روزہ خطاطی ورکشاپ کا انعقاد کرئے گا

لاہور(خبر نگار)ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء محمد سلیم ساگر نے کہا ہے کہ خطاطی کو فنون لطیفہ میں منفرد مقام حاصل ہے، آج کی ہماری نوجوان نسل اس فن کو سیکھنے میں بے پنا ہ دل چسپی لیتی ہے، جس کے پیش نظر باقاعدہ خطاطی کی ورکشاپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ خطاطی ورکشاپ آج مورخہ 10اپریل سے 14اپریل تک الحمراء آرٹ گیلری فور میں جاری رہے گی۔پانچ روزہ ورکشاپ میں نامور خطاط اُستاد عرفان احمد نوجوانو ں کو تربیت فراہم کریں گے۔واضح رہے قبل ازاں ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء محمد سلیم ساگر کی ہدایات پر خطاطی و پینٹنگ کی ورکشاپ الحمراء کلچرل کمپلیکس میں بھی منعقد کروائی جا چکی ہے،جس سے سینکڑوں نوجوان آرٹسٹ مستفید ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button