جرم و سزاسٹی

لاہور پولیس کے ایسٹر پر بھرپور سکیورٹی انتظامات

سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی فول پروف سکیورٹی پر لاہور پولیس کے افسران اور اہلکاروں کو شاباش. لاہور پولیس کے مربوط سکیورٹی انتظامات کی وجہ سے ایسٹر کی عبادات و تقریبات پُر امن رہیں,سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ

لاہور(خبر نگار)
ملک بھر کی طرح صوبائی دارلحکومت میں بھی مسیحی برادری نے ایسٹر کا تہوار بھرپور مذہبی جوش و جذبے سے منایا گیا۔لاہور پولیس کے مربوط سکیورٹی انتظامات کی وجہ سے ایسٹر پر امن گذرا۔ایسٹر کی سکیورٹی پر 06 ایس پیز، 35 ایس ڈی پی اوز، 83 ایس ایچ اوز، 143 اپر سب آرڈینیٹس، 140سے زائد لیڈی پولیس اہلکاروں سمیت لاہور پولیس کے 02 ہزار سے زائد پولیس افسران اور جوان تعینات کئے گئے تھے۔سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ نے ایسٹر پر مسیحی برادری سمیت لاہور پولیس کے تمام مسیحی افسران اور اہلکاروں کو مبارکباد دی۔سی سی پی او لاہور نے ایسٹر پر بھرپور سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات یقینی بنانے پر لاہور پولیس کے افسران اور اہلکاروں کو شاباش بھی دی ہے۔ایسٹر پر شہر میں امن و امان کی فضاء یقینی بنانے کیلئے سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے ڈویژنل ایس پیز،ایس ڈی پی اوز سمیت سینئر پولیس افسران کو فول پروف سکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت کی تھی جس پر عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے گرجا گھروں،مسیحی آبادیوں،پارکوں اور تفریحی مقامات پر پولیس کے جوان انتہائی الرٹ دکھائی دیئے۔ڈولفن سکواڈ،پولیس ریسپانس یونٹ اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں مسلسل گرجا گھروں اور پارکوں اور مسیحی آبادیوں کے اطراف میں پٹرولنگ کرتی رہیں۔حساس گرجا گھروں کی چھتوں پر سنائیپرز تعینات تھے۔شہر بھر کے تمام داخلی وخارجی راستوں پر تمام مشکوک گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو چیک کیا گیا۔گرجا گھروں،پارکوں اور پبلک مقامات پر لاہور پولیس کے اضافی دستے تعینات کئے گئے تھے۔ڈولفن سکواڈ، پولیس ریسپانس یونٹ اور ایلیٹ فورس کے جوانوں نے گرجا گھروں، مسیحی آبادیوں، پارکس اور تفریحی مقامات کے گرد موثر پٹرولنگ کی۔لاہور پولیس اور ٹریفک پولیس نے مربوط حکمت عملی اپناتے ہوئے ایسٹر کو پر امن بنانے کے لئے بہترین ورکنگ ریلیشن شپ کا مظاہرہ کیا۔
*

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button