سٹیسیاست

غلبہ کی دین کی جدوجہد ہر مسلمان پر فرض اور قرض ہے

امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ کا پی پی 168 میں شب داری و سحری کی تقریب سے خطاب

قرآن وسنت سے دوری ہی ملک و قوم کے مسائل کی اصل وجہ ہے. رمضان المبارک نیکوں کا موسم بہار اور گناہوں سے بچنے کا بہترین ذریعے ہے۔ماہِ صیام کے شب و روز انتہائی بابرکت اور اہل ِ ایمان کے لئے اللہ تعالیٰ کا عظیم انعام ہیں۔

لاہور (خبر نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ غلبہ کی دین کی جدوجہد ہر مسلمان پر فرض اور قرض ہے۔ اللہ تعالیٰ دین کی سربلندی کیلئے جدوجہد کرنے والے افراد کو اپنا محبوب دوست رکھتا ہے۔ اللہ تبارک و تعالیٰ نے انسانیت کی کامیابی کے لیے انبیا علیہم السلام کی دنیا میں بعثت کا سلسلہ شروع کیا ہے اور انسانی ہدایت کے لیے ان پر کتابیں نازل کی ہیں۔ اس کا بنیادی مقصد اور ہدف یہ قرار دیا کہ کل انسانیت کو عدل و انصاف پر قائم کیا جائے۔ انسانیت دنیا اور آخرت کی کامیابی حاصل کرلے۔ ظلم، ناانصافی، غرور، تکبر اور انسان دشمنی کے رویوں سے انسانیت آزادی حاصل کرلے۔ آج ہم مسلمانوں کے سامنے انبیا علیہم السلام کی زندگی کے مقاصد دھندلا گئے ہیں۔ اس حوالے سے امت مسلمہ بہت ہی غفلت کا شکار ہیں۔
ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے مزید کہا کہ رمضان المبارک نیکوں کا موسم بہار اور گناہوں سے بچنے کا بہترین ذریعے ہے۔ماہِ صیام کے شب و روز انتہائی بابرکت اور اہل ِ ایمان کے لئے اللہ تعالیٰ کا عظیم انعام ہیں۔گناہوں سے بچنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ دل میں اللہ تعالی کا خوف پیدا کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ آج قرآن وسنت سے دوری ہی ملک و قوم کے مسائل کی اصل وجہ ہیاور ملک و میں واحد جماعت ا سلامی وہ جماعت ہے جو قرآن وسنت کے نفاذ او رغلبہ دین کی سربلندی کیلئے جدوجہد کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی سمجھتی ہے مسائل کا حل ایک ہی روز پورے ملک میں صاف اور شفاف الیکشن ہیں۔ جماعت اسلامی نے انقلابی منشور دیا ہے، الیکشن کی مکمل تیاری ہے، ان شاء اللہ ترازو کی جیت ہی ملک میں عدل وانصاف کی حکمرانی قائم کرے گی اور اسے حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنائے گی۔انتخابات میں ”ترازو” کی جیت ہی ملک میں قرآن و سنت کے نظام کے نفاذ اورعدل وانصاف کی ضمانت ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی پی پی 168کی جانب سے اہل علاقہ کیلئے شب داری و سحری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی جنوبی لاہور اظہر بلال، نائب امیر جنوبی لاہور احمد سلمان بلوچ،امیر پی پی 168 سید مستقیم معین، حافظ احمد عمیر سمیت بڑی تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button