پاکستانتازہ ترینسیاست

الیکشن کمیشن کو فنڈز کی فراہمی کا بل قومی اسمبلی میں پیش

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجا پرویز اشرف کی زیر صدارت ہوا جس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پنجاب میں انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو فنڈز کی فراہمی کا بل پیش کیا۔وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ سلیکٹڈ حکومت نے ملک کو معاشی طور پر تباہ کیا، ایک سال پہلے سلیکٹڈ حکومت کو عدم اعتماد کے ذریعے نکالا، 2013ء سے 2018ء تک معیشت پاؤں پر کھڑی تھی، گزشتہ 3 سال میں ملک کو تباہ کر دیا گیا۔

اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے ملک میں آئینی بحران پیدا کرنے کیلئے خیبرپختونخوا اور پنجاب کی اسمبلیاں توڑیں، عمران خان کا مقصد انارکی اور لاقانونیت تھا، سپریم کورٹ کا فیصلہ اقلیتی فیصلہ ہے، ازخود نوٹس تین چار سے مسترد ہوچکا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت مہنگائی پر قابو پانے کی کوشش کررہی ہے، بی آئی ایس پی مفت آٹا اور یوٹیلٹی اسٹورز پر سبسڈی دے رہی ہے، اس سال عوام کو 23 ارب کی سبسڈی دے رہے ہیں، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 17 ارب ڈالر سے کم کرکے 3 ارب ڈالر پر لے آئے، اتحادی حکومت نے زرمبادلہ کے ذحائر کی گراوٹ کو روکا، گزشتہ سال غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 6 ارب ڈالر سے زائد گراوٹ آئی، حکومت 12 کھرب روپے کے غیر ملکی قرض ادا کر چکی، بدترین تنزلی کے باوجود غیر ملکی ادائیگیاں بروقت کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button