سٹی

الحمراء میں خطاطی ورکشاپ کا آغاز ہوگیا

ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء محمد سلیم ساگر نے نامور خطاط عرفان احمد کے ہمراہ خطاطی کی ورکشاپ کا افتتا ح کیا۔

لاہور(خبر نگار)الحمراء میں خطاطی ورکشاپ کا آغاز ہوگیا۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء محمد سلیم ساگر نے نامور خطاط عرفان احمد کے ہمراہ خطاطی کی ورکشاپ کا افتتا ح کیا۔محمد سلیم ساگر کی نوجوانوں کے فن میں خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے نوجوانوں کے کام کو سراہا اور کہا کہ خطاطی کا فن ہماری روایات کا نہایت خوبصورت حصہ ہے،ہمارے نوجوان اس فن کو بے پناہ لگن سے سیکھ رہے ہیں۔ نامور خطاط اُستاد عرفان احمد ٗ خطاطی ورکشاپ میں نوجوان آرٹسٹوں کو تربیت فراہم کر رہے ہیں۔خطاطی ورکشاپ میں سکول، کالجز ویونیورسٹوں کے سینکڑوں بچوں نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button