سٹی

صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر سے چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کی قیادت میں وفد کی ملاقات

ملاقات میں فلور ملز ایسوسی ایشن کے مسائل پر بات چیت، صوبائی وزیر کی مسائل کے حل اورمتعلقہ فورم پر اٹھانے کی یقین دہانی. مفت آٹے کی فراہمی کے ساتھ مارکیٹوں میں سستے آٹے کی ضروریات بھی پوری کی جائیں۔ایس ایم تنویر

لاہور(خبر نگار ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر سے چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔سول سیکرٹریٹ میں ہونے والی ملاقات میں فلور ملز ایسوسی ایشن کے مسائل پر بات چیت ہوئی۔صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلال افضل، سیکرٹری خوراک محمد زمان وٹواور ڈائریکٹر فوڈ بھی ملاقات میں موجود تھے۔وفد نے گندم کے اجراء، خریداری اور پرمٹ سے متعلقہ مسائل سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے وفد کوفلور ملز کے مسائل کے حل اور متعلقہ فورم پر اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر نے کہاکہ پنجاب حکومت مستحق خاندانوں کو مفت آٹے کی فراہمی پر 53ارب روپے خرچ کر رہی ہے۔صوبے کی تاریخ کے سب سے بڑے رمضان پیکج سے 10کروڑ سے زائد افراد مستفید ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ مفت آٹے کی فراہمی کے ساتھ مارکیٹوں میں سستے آٹے کی ضروریات بھی پوری کی جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button