
امتحانی مراکز میں سکیورٹی، بجلی، پانی اور عملے کی موجودگی کا جائزہ لیا. لاہور بورڈ میں دسویں جماعت کے امتحانات 17 اپریل نہم کے 18 اپریل سے 12 مئی تک جاری رہے گے
لاہور (خبرنگار)ڈی سی لاہور رافعہ حیدرنے میٹرک کے امتحانی سنٹرز کا دورہ کرتے ہوئے امتحانی مراکز میں سکیورٹی، بجلی، پانی اور عملے کی موجودگی کا جائزہ لیا۔لاہور بورڈ میں دسویں جماعت کے امتحانات 17 اپریل نہم کے 18 اپریل سے 12 مئی تک جاری رہے گے۔تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہور رافعہ حیدرنے میٹرک کے امتحانی سنٹرز کا دورہ کرتے ہوئے امتحانی مراکز میں سکیورٹی، بجلی، پانی اور عملے کی موجودگی کا جائزہ لیا۔انہوں نے بتایا کہ لاہور بورڈ کے تحت آج دسویں جماعت کا کیمسٹری کا امتحان ہو رہا ہے۔ دسویں جماعت کے امتحانات 17 اپریل جبکہ نہم جماعت کے 18 اپریل سے 12 مئی تک جاری رہے گے۔اس موقع پر رافعہ حید ر کا کہنا تھا کہ تمام امتحانی مراکز پر فول پروف سکیورٹی کے انتظامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔رافعہ حید ر نے واضح کیا کہ امتحانی مراکز میں نقل کروانے پر زیرو ٹالرینس کے تحت سخت کاروائی ہوگی۔

مزید بات کرتے ہوئے ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ امتحانی مراکز کے باہر پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔کسی بھی شکایت کی صورت میں ضلعی انتظامیہ لاہور بورڈ کی معاونت کرے گی۔متعلقہ افسران کو ہدایات دیتے ہوئے ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ آخری پرچے تک روزانہ کی بنیاد پر افسران ہر امتحانی گاہ پر ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔







