پاکستانتازہ ترینسیاست

سندھ اسمبلی: ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کروانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

کراچی:آغا سراج درانی کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پنجاب اور کے پی میں انتخابات مئی میں کرانے کی بجائےصوبوں اور وفاق میں ایک ہی روز انتخابات کروانے کی قرارداد متفقہ طورپرمنظورکرلی ہے۔

تحریک انصاف کے اراکین نے قرارداد کی مخالفت کرتے ہوئے ایوان میں احتجاج اورنعرے بازی کی،قرارداد پیش ہونے کے دوران پی ٹی آئی ارکان اپنی نشستوں پر کھڑے ہوئے، ڈیسک بجائے، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ،پارلیمانی لیڈر خرم شیرزمان نے قرارداد کوعدلیہ کے خلاف قراردیتے ہوئے پی ٹی آئی اراکین کے ہمراہ اسپیکر ڈائس کے سامنے جمع ہوکرایوان میں نعرے بازی کی، پھر احتجاج کرتے ہوئے ایوان سے باہرچلے گئے اور اجلاس کی کارروائی کا بائیکاٹ کیا ۔قرارداد میں کہا گیا کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے لیے 18ویں آئینی ترمیم کی روح الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بااختیار بنانا اور عام انتخابات کے وقت نگراں حکومتیں بنانا تھا، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی وقت میں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ عدلیہ انصاف کی سب سے بڑی عدالت ہے ،پی ٹی آئی نے کبھی عدالتوں کی معاونت نہیں کی تو نسلہ ٹاور کو بم سے اڑانے کا فیصلہ بھی آیا تھا، اس وقت پی ٹی آئی کہاں تھی ،بنی گالا کو ریگولرائز کردیا جاتا ہے ،لیکن نسلہ ٹاور کو بم سے اڑا دیا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button