
اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی ایک صفحہ پر مشتمل رپورٹ چیف جسٹس کو پیش کی گئی ہے جس میں الیکش کمیشن نے کہا ہے کہ پنجاب انتخابات کے لیے فنڈز دیے گئے نہ ہی مطلوبہ سیکیورٹی فورس دی گئی، 21 ارب روپے تاحال فراہم نہیں کیے گئے۔
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پنجاب نگران حکومت نے سیکیورٹی کے لیے صرف 75 ہزار اہل کار دینے کی رضامندی ظاہر کی حالاں کہ پنجاب میں انتخابات کے لیے تین لاکھ سیکیورٹی اہلکاروں کی کمی ہے۔







