
کراچی: ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈالر کا انٹربینک ریٹ 288 روپے سے تجاوز کرگیا جبکہ اوپن ریٹ 295 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگیا۔
کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ مزید 1.35 روپے کے اضافے سے 288.43 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوئے، اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر یکدم 2 روپے کے اضافے سے 295 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوئی







