
کمشنر لاہورمحمد علی رندھاوا نے سکیورٹی، میونسپل انتظامات کا جائزہ اور ہدایات جاری کیں۔
لاہور (خبرنگار)کمشنر لاہور ڈویژن محمدعلی رندھاوا نے یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے جلوس کے روٹ کا دورہ کیا۔ ڈی سی لاہور رافعیہ حیدر بھی ہمراہ تھیں۔کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کو مبارک حویلی میں مرکزی جلوس یوم شہادت علی کے انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔ کمشنر لاہورمحمد علی رندھاوا نے سکیورٹی، میونسپل انتظامات کا جائزہ لیا اور ہدایات جاری کیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ تین تا چار سطحی سکیورٹی یقینی بنائی گئی ہے۔ تمام محکمے روٹ پر موجود رہیں۔ کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ مبارک حویلی تا کربلا گامے شاہ 5کلومیٹر روٹ پر لٹکتی تاروں وتجاوزات کا خاتمہ یقینی بنائیں۔کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں کیساتھ ساتھ اضافی کیمرے بھی نصب کیے جائیں گے۔ مرکزی جلوس میں چار ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی فرائض ادا کریں گے۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ مرکزی جلوس کے روٹ کو لوڈ شیڈنگ سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔اضافی جنریٹر بھی دستیاب ہونگے۔ دورے کے موقع پر ضلعی انتظامیہ لاہور، پولیس افسران نے بریفنگ دی۔







