
اپنے اردگرد خوراک تیار کرنے والے یونٹس کی پنجاب فوڈاتھارٹی کو اطلاع دیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی
لاہور (خبرنگار) رمضان المبارک میں بھی جعلساز مافیا پنجاب فوڈ اتھارٹی کی گرفت میں۔ سحرو افطار کے اوقات میں فوڈ پوائنٹس کی چیکینگ، 1260 لیٹر غیر معیاری دودھ اور 2391 کلو دیگر اشیاء تلف۔۔ تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیمز کی سحر و افطار پوائنٹس کی چیکینگ مسلسل جاری ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور کا کہنا تھا کہ چیکینگ کے دوران 281 فوڈ پوائنٹس چیک کیے گئے جن میں سے 2 کی پروڈکشن اصلاح تک بند کر دی گئی۔پی ایف اے کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 68 فوڈ پوائنٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے اور1 کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ انکا کہنا تھا کہ معائنے کے دوران کھانا کھلے آسمان تلے کچن میں پکایا جا رہا تھا۔ اسکے ساتھ ساتھ خوراک کی تیاری میں غیر میعاری اشیاء کا استعمال کیا جا رہا تھا۔ سموسہ پٹی شاپ پہ کھانا زمین پر رکھا پایا گیا جسکی بناء پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ پروسیسنگ ایریا میں گندا اکھڑا پینٹ، مکڑی کے جالے اور سگریٹ نوشی کے شواہد پائے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ مضر صحت اشیاء خورونوش سے تیار چیزیں لاہور کے مختلف علاقوں میں سپلائی کی جانی تھی۔غیر میعاری خوراک کا استعمال انسان کو مہلک بیماریوں میں مبتلا کر سکتا ہے۔عوام سے گزارش ہے کہ اپنے اردگرد خوراک تیار کرنے والے یونٹس کی پنجاب فوڈاتھارٹی کو اطلاع دیں۔ صحت دشمن عناصر کیخلاف فیس بک پیج،موبائل ایپلی کیشن، ہیلپ لائن نمبر 1223 پر شکایات درج کروا سکتے ہیں۔







