سٹیکھیل

ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹرآصف طفیل کی زیر صدارت نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں اہم اجلاس

نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے جلد ہی تحصیل کی سطح پر بڑا ایونٹ کروائیں گے،جس میں پنجاب کی تمام تحصیلوں سے کھلاڑی شریک ہوں گے، ڈاکٹر آصف طفیل

اجلاس میں پنجاب کے تمام ڈویژنل سپورٹس افسران شریک، ڈی جی سپورٹس پنجاب کی سپورٹس افسران کو سپورٹس کی ترقی کیلئے یکسوہو کرکام کرنے کی ہدایت. پہلی رمضان سپورٹس سیریز2023‘‘ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے اس طرح کے سپورٹس ایونٹس آئندہ بھی منعقد کرتے رہیں گے، ڈی جی سپورٹس پنجاب

لاہور (خبرنگار)ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹرآصف طفیل کی زیر صدارت نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں اہم اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں پنجاب کے تمام ڈویژنل سپورٹس افسران شریک ہوئے ، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپورٹس کی ترقی کیلئے بھرپور اقدامات اٹھاتے رہیں گے ،’’پہلی رمضان سپورٹس سیریز‘‘ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے اس طرح کے سپورٹس ایونٹس آئندہ بھی منعقد کرتے رہیں گے،ڈی جی سپورٹس پنجاب نے مزید کہا ہے کہ نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے جلد ہی تحصیل کی سطح پر بڑا ایونٹ کروائیں گے،جس میں پنجاب کی تمام تحصیلوں سے کھلاڑی شریک ہوں گے ، سپورٹس کا فروغ ہماری اولین ترجیع ہے ، اس کیلئے ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹرآصف طفیل نے تمام ڈویژنل سپورٹس افسران کو ہدایت کی کہ سپورٹس کی ترقی کیلئے یکسوہو کرکام کریںتاکہ کھیل اور کھلاڑی دونوں کا فائدہ ہو سکے ۔

اجلاس میں ڈویژنل سپورٹس آفیسرلاہور طارق خانزادہ ، ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان رانا ندیم انجم، ڈویژنل سپورٹس آفیسر فیصل آباد رانا حماد، ڈویژنل سپورٹس آفیسر سرگودھا طارق نذیر،ڈویژنل سپورٹس آفیسرگوجرانوالہ منظر فرید شاہ ، ڈویژنل سپورٹس آفیسربہاولپور عامر حمید اور ڈویژنل سپورٹس آفیسرڈیرہ غازیخان عطاء الرحمن نے شرکت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button