پاکستانتازہ ترینسیاست

قوم دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے متحد ہے، ڈاکٹر عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شہداء کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جان کا نذرانہ پیش کرنے پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش 

ایوان صدر کے پریس ونگ سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار پاک فوج کے شہداء کے

لواحقین سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

صدر نے 8 اپریل کو جنوبی وزیرستان میں جام شہادت نوش کرنے والے نائیک فضل جانان کے ورثاء سے رابطہ کیا۔ انہوں نے 8 اپریل کو خیبر باڑہ میں شہید ہونے والے نائیک نذیراللہ محسود اور نائب صوبیدار حضرت گل کے لواحقین سے بھی فون پر اظہار افسوس کیا۔ صدر مملکت نے 5 اپریل کو جنوبی وزیرستان میں شہید ہونے والے سپاہی حامد رسول کے بھائی سے بھی فون پر بات کی۔

انہوں نے شہداء کے بلندی درجات کی دعا کی اور قوم کی جانب سے شہداء کے خاندانوں کا شکریہ ادا کیا۔ صدر مملکت نے شہداء کے اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی بھی دعا کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button