پاکستانتازہ ترینسیاست

پنجاب انتخابات:فنڈز کی عدم فراہمی پراٹارنی جنرل اور اسٹیٹ بینک کو نوٹس

سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب میں انتخابات کیلئے 14 مئی کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور اداروں کو الیکشن کمیشن کی مالی و دیگر لحاظ سے معاونت کی ہدایت کی تھی۔

سپریم کورٹ نے تمام اداروں کو 10 اپریل تک اپنی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا تاہم الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 11 اپریل کو اپنا جواب جمع کرایا، جس میں بتایا گیا کہ حکومت کی جانب سے فنڈز فراہم کئے گئے اور نہ ہی سیکیورٹی سے متعلق معاملات طے پاسکے ہیں۔

چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے تمام افسران کو 14 اپریل کو چیمبر میں طلب کرلیا۔ نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ الیکشن کیلئے فنڈز کی فراہمی توہین عدالت کی کارروائی سے زیادہ اہم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button