سٹیکاروبار

صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر کی زیر صدارت ماحول کو آلودگی سے پاک کرنے بارے جائزہ اجلاس

ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے پائرولیسز پلانٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ

کسی کو بھی ماحولیاتی آلودگی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔صوبائی وزیرصنعت و تجارت. ماحول کو آلودگی سے پاک کرنے کے لئے معاشرہ کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ایس ایم تنویر

لاہور(خبر نگار) صوبائی وزیر صنعت، تجارت و توانائی ایس ایم تنویر کی زیر صدارت محکمہ تحفظ ماحولیات کے کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے پائرولیسز پلانٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔محکمہ تحفظ ماحولیات مقرر کر دہ گائیڈ لائنز پر عمل کرنے والے پائرولیسز پلانٹس کا جائزہ لے گا اور تجزیاتی رپورٹ کی روشنی میں ان پلانٹس کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔
صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویرنے کہاکہ انسانی زندگیوں کے لئے خطرہ بننے والے پلانٹس بند کرنا ہوں گے۔کسی کو بھی ماحولیاتی آلودگی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ایس ایم تنویر نے کہاکہ ماحول کو آلودگی سے پاک کرنے کے لئے معاشرہ کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ چیئرمین آل پاکستان آلٹر نیٹ انرجی ایسوسی ایشن زاہد سعیدنے کہاکہ معیار پر پورا اترنے والے پائرولیسز پلانٹس کو ریگولرائز کیا جائے۔اجلاس میں سیکرٹری محکمہ تحفظ ماحولیات ڈاکٹر ساجد محمود چوہان،ڈی جی نادیہ ثاقب، ڈائریکٹر محمد عامر، صدر لاہور چیمبر کاشف انور اور دیگر نے شرکت کی۔آل پاکستان آلٹر نیٹ انرجی ایسوسی ایشن کے صدر زاہد سعید اور پائرولیسز پلانٹس کے مالکان بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button