جرم و سزاسٹی

سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت کینٹ اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن کے انسداد کرائم جائزہ اجلاس

لاہور(خبر نگار)
سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت کینٹ اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن کے انسداد کرائم جائزہ اجلاس گزشتہ روز کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوئے۔ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر،ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کامران عادل،ایس ایس پی آپریشنز صہیب اشرف،ایس ایس پی انوسٹی گیشن انوش مسعود چوہدری،کینٹ اور ماڈل ٹاؤن ڈویژنز کے ایس پیز،سرکل افسران، ایس ایچ اوز اور انچارجز انوسٹی گیشن سمیت متعلقہ پولیس افسران موقع پر موجود تھے۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے دونوں ڈویژنز کی گزشتہ ماہ کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔بلال صدیق کمیانہ نے بیشتر ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز اور انچارجز انوسٹی گیشن کی ناقص کارکردگی پر ان کی سرزنش کی۔سی سی پی او لاہور نے ہدایت کی کہ 30 اپریل کے بعد رواں سال کا 01 ماہ سے پرانا کوئی مقدمہ پینڈنگ نہ ہو بصورت دیگر ڈیڈ لائن کے بعد بھی پینڈینسی برقرار رہنے پر متعلقہ ایس ڈی پی آوز اور انچارج انوسٹی گیشن کی جواب طلبی ہو گی۔بلال صدیق کمیانہ نے قتل، اقدام قتل اور ضرر کے زیرتفتیش مقدمات کے چالان اور روڈ پینڈینسی فوری مکمل کرنے کا حکم دیا۔سی سی پی او لاہور نےڈی آئی جی انوسٹی گیشن کامران عادل کو ایس ڈی پی آوز کی تفتیشی معاملات بارے پرفارمنس رپورٹ بھیجوانے کی ہدایت کی تاکہ رپورٹ کی روشنی میں متعلقہ افسران کی کارکردگی کا جائزہ لے کر ایکشن لیا جا سکے۔بلال صدیق کمیانہ نے خبردار کیا کہ ناقص کارکردگی کے حامل نااہل افسران جزا و سزا کی پالیسی کے تحت سخت سزاؤں کے لئے تیار رہیں۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ ایس ایچ او اپنے تھانہ کے کرائم کنٹرول سمیت تمام معاملات کا ذمہ دار ہے۔ایس ایچ اوز اشہاری مجرموں اور چوروں ڈاکوؤں کی گرفتاری میں انوسٹی گیشن ونگ کو مکمل سپورٹ فراہم کریں۔سی سی پی او نےایس پیز کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ڈویژن کی کارکردگی اور انتظامی امور بہتر بنانے کے لئے دلچسپی سے فرائض سر انجام دیں۔انہوں نے کہا کہ ایس پیز جرائم کی سرکوبی کے لئے قابل عمل سٹریٹیجی اور ایکشن پلان تشکیل دے کر مثبت رزلٹ دیں۔بلال صدیق کمیانہ نے بھکاریوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں مذید تیزی لانے کی بھی ہدایت کی۔سربراہ لاہور پولیس نے اجلاس کے دوران انوسٹی گیشن ونگ کی مجموعی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور انوسٹی گیشن افسران کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔سی سی پی او لاہور نے ماڈل ٹاؤن سرکل اور ایس ایچ او تھانہ لیاقت آباد کی بہتر کارکردگی کو سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button