تعلیمسٹی

ایم بی بی ایس فورتھ پروفیشنل سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

لاہور(خبر نگار) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے بدھ کے روز ایم بی بی ایس فورتھ پروفیشنل سالانہ امتحانات 2022ء کے نتائج کا اعلان کردیا۔43میڈیکل کالجوں کے 5628امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی جن میں سے4926پاس جبکہ 667فیل قرار پائے۔یوں کامیابی کی شرح 88.07فیصد رہی۔ایوسینا میڈیکل کالج لاہور کی نبیلہ اعوان نے879/1000نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی۔سنٹرل پارک میڈیکل کالج لاہور کے محمد فیضان علی نے 878نمبر لیکر دوسری جبکہ سیالکوٹ میڈیکل کالج سیالکوٹ کے سید عمیر ساجد اور ملتان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے محمد حسن رانا نے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔دونوں امیدواروں نے 877نمبر حاصل کیے۔سپلیمنٹری امتحانات12مئی سے شروع ہوں گے۔تمام نتائج یو ایچ ایس کی ویب سائیٹ پر دیکھے جاسکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button