سٹیکاروبار

سیکرٹری صنعت و تجارت احسان بھٹہ کا گورنمنٹ ٹریننگ کالج سیالکوٹ کا دورہ

لاہور(خبر نگار)سیکرٹری صنعت و تجارت احسان بھٹہ کا گورنمنٹ ٹریننگ کالج پیرس روڈ سیالکوٹ کا دورہ، تدریسی عمل کا جائزہ لیا
نوجوانوں کو ہنرمند بناکر ملک کی تقدیر بدلی جاسکتی ہے، انہیں تعلیم کے حصول کیلئے بہترین ماحول دیا جائے۔احسان بھٹہ
سیکرٹری صنعت و تجارت احسان بھٹہ نے گورنمنٹ ٹریننگ کالج پیرس روڈ سیالکوٹ کا دورہ کیا اور تدریسی عمل کا جائزہ لیا۔ سیکرٹری صنعت و تجارت نے 1932 میں قائم ہونے والے اس ادارے کے مختلف کلاس رومز، کنٹین، بسیں، کھیل کے میدان، پلے ایریا اور ڈسپلے سنٹرز کا معائنہ کیا۔انہوں نے اساتذہ اور طلباء کے شاندار کام کو سراہا۔

سیکرٹری صنعت و تجارت نے ہدایت کی کہ ادارے کے پرنسپل اور ٹویٹا کی انتظامیہ کلاس رومز میں وائٹ واش کرائے اور صفائی کو بہتر بنائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ ادارے میں نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں کا آغاز کیاجائے۔ سیکرٹری صنعت و تجارت نے مزید ہدایت کی ادارے میں واٹر فلٹر تبدیل کئے جائیں اور واش رومز کی صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے۔ انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو ہنرمند بناکر ملک کی تقدیر بدلی جاسکتی ہے اس لئے تعلیمی اداروں میں طلباء کو ہنر سیکھنے کیلئے بہترین ماحول فراہم کیا جائے۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ فوری طور پر کلاس رومز کی حالت بہتر بنائے
احسان بھٹہ نے کمپیوٹر کلاسز کا وزٹ کیا اور اساتذہ و طلبہ کے کام کو بھی سراہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button